Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

پہلا ون ڈے؛ آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

میلبورن(نیوز ڈیسک)تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹںگ جاری ہے، قومی ٹیم کے 101 رنز پر 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔

قومی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو صائم ایوب ایک رن بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ تین رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد 24 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق بھی 12رنز بنا کر چلتے بنے۔دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم کے درمیان 39 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن یہاں بابراعظم 37 رنز بنا کر ایڈم زمپا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

اسکے بعد کامران غلام 5 رنز اور سلمان علی آغا 12 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔میلبرن میں جاری میچ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی، محمد رضوان پہلی مرتبہ گرین شرٹس کی قیادت کر رہے ہیں۔سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹاس سے قبل صائم ایوب اور عثمان خان کو ان کے ڈیبیو پر گرین کیپ دی۔ بھارت میں گزشتہ سال ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کا یہ پہلا ون ڈے میچ ہے۔

یہ بھی پڑھیں