ایڈیلیڈ (نیوز ڈیسک)دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری آسٹریلیوی ٹیم کو 163 رنز پر آؤٹ کردیا۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
میچ میں پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور ابتدا سے ہی آسٹریلوی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار نظر آئی، پوری ٹیم 35 اوورز میں 163 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے 5، شاہین شاہ آفریدی نے 2 محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک شکار کیا۔
آسٹریلیا نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی، شون ایبٹ کی جگہ فاسٹ بالر جوش ہیزل ووڈ کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کی ٹیم میں میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔آسٹریلیا نے پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی، مچل اسٹارک کو 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم،لاہورہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا


