Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آج بھی جاری نہ ہو سکا ، براڈ کاسٹرز پریشان

چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آج بھی جاری نہ ہونے پر براڈ کاسٹرز پریشان دکھائی دے رہے ہیں جبکہ براڈ کاسٹرز کی جانب سے آئی سی سی سے رابطہ بھی کیا اور ای میلز بھی بھیجی گئیں ۔

آئی سی سی کی جانب سے آج شیڈول کے حوالے سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ، براڈکاسٹرز نے ای میل کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول شئیر کیا جائے تاکہ کلائنٹس کو آگاہ کیا جائے، چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا وینیو بھی نہیں معلوم ہوا، ہمارے سے روز کمرشل کلائنٹس پوچھتے ہیں ہم کیا جواب دیں۔

کلائنٹس پوچھتے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کہاں ہونی ہے دوسرا وینیو کیا ہے تاریخیں بتائیں ہمارے پاس جواب نہیں ہوتا ، آئی سی سی نے آج شیڈول کا اعلان کرنے کو کہا تھا آج بھی نہیں کیا، پاکستان نے کولمبو کا بھی آپشن دیا جسکی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے ۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول کل متوقع ہے ۔

پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیاصارفین کی تعدادسےمتعلق اعدادوشمارجاری

یہ بھی پڑھیں