Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

پی ایس ایل 2025کیلئے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید کر دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے 87 مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کی تجدید کردی ہے۔

3 ٹیسٹ کرکٹرز حسن علی (کراچی کنگز) محمد عامر (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) اور صائم ایوب (پشاور زلمی) کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹر اسامہ میر (ملتان سلطانز) کو ڈائمنڈ کیٹیگری سے پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی دے دی گئی ہے۔

عماد وسیم، نسیم شاہ، شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) فخر زمان، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)، افتخار احمد، محمد رضوان (ملتان سلطانز) اور بابر اعظم (پشاور زلمی) کو پلاٹینم کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں کل 16 کھلاڑی شامل ہیں جن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے 4،4 کھلاڑی شامل ہیں، کراچی کنگز کے 3 کھلاڑی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے 2،2 کھلاڑی ہیں جبکہ لاہور قلندرز کا ایک کھلاڑی اس کیٹیگری میں شامل ہے۔

30 کھلاڑی گولڈ کیٹیگری کا حصہ ہیں جن میں پشاور زلمی کے 7 کھلاڑی شامل ہیں۔ کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5،5 کھلاڑی ہیں جبکہ گولڈ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے 4،4 کھلاڑی ہیں۔

سلور کیٹیگری میں شامل 16 کھلاڑیوں میں سے 4 گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے ہیں جبکہ پشاور زلمی کے 3 کھلاڑی اس کیٹیگری میں شامل ہیں۔ کراچی کنگز اور سلطانز کے پاس سلور کیٹیگری میں 2،2 کھلاڑی ہیں جبکہ یونائیٹڈ کے پاس سلور کیٹیگری کا ایک کھلاڑی ہے۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیے گئے 12 کھلاڑیوں میں سے 3،3 کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا حصہ ہیں۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے 2،2 کھلاڑی ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا ایک کھلاڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں