لاہور(نیوز ڈیسک) قومی اسکواش پلیئر ماہ نور علی نے یو ایس جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں پاکستان کی ماہ نور علی نے مصر کی لنڈا السید کو 3-1 سے شکست دی۔ ماہ نور علی نے پہلا سیٹ 11-8 اور دوسرا سیٹ 12-10 کے اسکور سے جیتا۔
لنڈا السید نے تیسرے سیٹ میں 11-5 سے واپسی کی کوشش کی لیکن ماہنور نے چوتھا سیٹ 11-6 سے جیت کر فتح سمیٹی ، ماہ نور علی یو ایس جونیئر اوپن چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی ہیں۔ بارڈ فاوئنڈیشن کی جانب سے خاتون کھلاڑی کو مالی معاونت کی گئی ہے۔ مالی معاونت پر بارڈ فاوئنڈیشن کی شکر گزار ہوں، یہ فتح میرے ملک اور میرے کوچز کے نام ہے،کھلاڑی ماہ نور علی نے جیتنے پرخوشی کا اظہار کیا ۔
فواد چوہدری کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات، فوج کیساتھ کشیدگی کم کرنے کا مشورہ



