Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کو بارش کے باعث روک دیا گیا۔

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم نے بارش سے قبل 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنا لیے، صائم ایوب 6 اور بابر اعظم 4 رنز بنا کر کریز پر موجود جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق مسلسل تیسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، گرین شرٹس کی جانب سے سفیان مقیم ڈیبیو کریں گے جبکہ مڈل آرڈر بلے باز طیب طاہر اور فاسٹ باؤلر محمد حسنین بھی ٹیم میں شامل ہیں، حارث رؤف، عرفان خان اور ابرار احمد آج کے میچ میں آرام کررہے ہیں۔

پنک ڈے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پاکستان کیخلاف وائٹ واش کا چیلنج درپیش ہے، پروٹیز کرکٹ ٹیم بریسٹ کینسر کے خلاف اگاہی مہم پھیلانے کے لیے پنک ڈے میچ کا انعقاد کرتی ہے جس میں مہمان ٹیم نے گلابی رنگ کی وردی زیب تن کی ہوتی ہے۔

پلیئنگ الیون پاکستان
محمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سلمان علی آغا، طیب طاہر، سفیان مقیم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد حسنین

پلیئنگ الیون جنوبی افریقہ
ٹیمبا باووما (کپتان)، ایدن مارکرم، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوڈ ملر، راسی وینڈر ڈوسن، ہنرک کلاسن، مارکو جانسن، بیورن فورچون،کیوین مافاکا، کوربن بوسک، کگیسو رباڈا

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کے دورے میں 3 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو کھیلا گیا جب کہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:جائیداد میں بہن کو حصہ دلوانے کیلئے ہندو جج نے قرآن پاک اٹھا لیا

یہ بھی پڑھیں