Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز لیگ کے دوسرے سیزن کے شیڈول کا اعلان،کب ہوگا؟جانیں

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز لیگ کے دوسرے سیزن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری کرکٹرز کو ایک بار پھر ایکشن میں دیکھنے کیلئے سابق کرکٹرز کی جھرمٹ 18 جولائی سے 2 اگست 2025 تک انگلینڈ میں دیکھنے کو ملے گی۔اس ایونٹ میں پاکستان روایتی حریف بھارت کے علاوہ انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 18 جولائی کو انگلینڈ اور پاکستان چیمپئینز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 20 جولائی کو مدمقابل آئیں گی یہ مقابلہ ایجبسٹن میں شیڈول ہے۔ایونٹ کے ناک آؤٹ میچز 31 جولائی کو 2 سیمی فائنلز اور 2 اگست کو فائنل بھی ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز لیگ کے سی ای او ہرشیت تومر کا کہنا ہے کہ پہلے سیزن نے مداحوں کے جُوش کو خروش نے ناقابل یقین تجربہ فراہم کیا اور اب ہم دوسرے سیزن کی تیاریاں کررہے ہیں۔

عیسائی دوست سے شادی کی ضد، والد نے بیٹی کا سر مونڈ دیا

یہ بھی پڑھیں