Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

فاسٹ بولر محمد عباس کی ٹیسٹ ٹیم میں سلیکشن کیخلاف کون تھا؟ توصیف احمد نے راز کھول دیا

کراچی(سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے انکشاف کیا ہے کہ 2017 میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان فاسٹ بولر محمد عباس کی ٹیم میں شمولیت کے حق میں نہیں تھے۔

اس بات کا انکشاف سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے نجی چینل سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2017 میں دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 71 وکٹس حاصل کرنے والے محمد عباس کا ٹیسٹ سیریز کے لیے انتخاب کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف کپتان مصباح الحق کوچ مکی آرتھر کو چیف سلیکٹر انضمام الحق کے پاس لے کر آئے اور کہا کہ عباس کی رفتار کم ہے، جس پر انضام الحق نے مصباح الحق سے کہا کہ محمد عباس نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کا مظاہرہ پیش کیا ہے، آپ کو انہیں ویسٹ انڈیز لے جانا پڑے گا۔

توصیف احمد نے بتایا کہ اس وقت سلیکشن کمیٹی میں وہ خود، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر شامل تھے اور ہم سب نے اس معاملے پر چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ مشاورت کی تھی اور اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ محمد عباس کو 2107 کے دورہ ویسٹ انڈیز پر جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عباس نے جنوبی افریقہ کے خلاف 26 سے 29 دسمبر تک سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں غیرمعمولی بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کی تھی۔
مزیدپڑھیں:بھتیجے کی شادی پر مریم نواز کا سنہری سوٹ بھی توجہ کا مرکز، قیمت کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں