Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

بھائی کی شادی پر کرکٹر محمد حسنین کی گلو کاری نے محفل لوٹ لی

کراچی(سپورٹس ڈیسک) کرکٹر محمد حسنین نے بھائی کی شادی پر گانا گاکر محفل لوٹ لی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر محمد حسنین کی بھائی کی شادی میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، حیدرآباد کی نجی سوسائٹی میں بھائی کی شادی کے دوران کرکٹر محمد حسنین نے اپنی سنگنگ کے جوہر دکھائے۔


موجودہ دور کے تیز ترین گیند بازوں میں سے ایک محمد حسنین کی سنگنگ پر مداحواں نے مختلف تبصرے بھی کئے۔

اس سے قبل پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) سے شہرت پانے والے نوجوان کرکٹرمحمد حسنین ساتھی وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کے ساتھ بھی گلو کاری کے جوہر دکھا چکے ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں اعظم خان کو گٹار اور محمد حسنین کی گلوکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:کیسپرسکی نے 2024 میں روزانہ سائبر حملوں میں استعمال ہونے والی 467,000 فائلوں کا پتہ لگایا

یہ بھی پڑھیں