Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے منصوبہ بندی کرلی

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کے انعقاد کو حتمی شکل دینے کی منصوبہ بندی کر لی گئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہفتے سے مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق میٹنگز میں چیف آپریٹنگ افیسر پی سی بی سمیر احمد سید، پی ایل ایل کے سی ای او سلمان نصیر سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کے ڈائریکٹرزشریک ہوں گے، جس میں چیمپینزٹرافی 2025 کے حوالے سے پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل سیزن 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ سمیت دیگر اہم ایشوز پر بھی فیصلہ ہوگا۔

چیمپئینزٹرافی کے لیے آئی سی سی سیکریٹریٹ بھی بنایا جاٸے گا جبکہ چیمپینز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دییے جانے کا امکان ہے۔
6مزیدپڑھیں: جنوری کو عمران خان کو سزا ہوجاتی ہے تو بھی مذاکرات جاری رہیں گے، شیخ وقاص

یہ بھی پڑھیں