Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

پاکستانی اوپنرصائم ایوب چھ ہفتے کیلئے کرکٹ سے باہر ہوگئے

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب چھ ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔جمعہ کی دوپہر کی گئی ایم آر آئی نے فریکچر کی تصدیق کی ہےجس کے بعد صائم ایوب کے ٹخنے کو میڈیکل مون بوٹ سے فکس کردیا گیا ہے۔

صائم ایوب ٹیسٹ میں مزید حصہ نہیں لیں گے تاہم وہ ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔صائم ایوب کو یہ فریکچر جمعہ کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔
پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری اور تیز دھندکا امکان

یہ بھی پڑھیں