Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

بھارتی کپتان کا بالی ووڈ اداکارہ پر 100 کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کمار یادیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک متنازع بیان کے بعد سخت قانونی قدم اٹھاتے ہوئے خوشی مکھرجی کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے میں 100 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خوشی مکھرجی نے دعویٰ کیا تھا کہ سوریا کمار یادیو انہیں اکثر پیغامات بھیجا کرتے تھے۔

سوریا کمار یادیو کی قانونی ٹیم نے اس الزام کو سراسر جھوٹا، بے بنیاد اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والا قرار دیا ہے۔


وکلاء کا کہنا ہے کہ اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت موجود نہیں اور اس طرح کے غیر مصدقہ بیانات کسی بھی عوامی شخصیت کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو شدید متاثر کر سکتے ہیں۔

سوریا کمار کی قانونی ٹیم نے مزید واضح کیا کہ مشہور شخصیات کو نشانہ بنا کر بغیر ثبوت الزامات لگانا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ عمل ہے بلکہ اس سے عوام میں غلط تاثر بھی پیدا ہوتا ہے۔

ان کے مطابق ایسے اقدامات کے خلاف قانونی کارروائی ضروری ہوچکی ہے۔
مزیدپڑھیں:سانول عیسی خیلوی نے اپنے والد کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا

یہ بھی پڑھیں