Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

پاکستان ٹیم کا آسٹریلیا سیریز کیلئے اعلان، بابر اعظم اور نسیم شاہ واپس

پاکستان ٹیم

آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں بابر اعظم، نسیم شاہ، شاداب خان اور حارث رؤف کی واپسی نے شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کر لی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹیم کی قیادت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے۔ اسکواڈ میں کئی نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے جن میں احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر شامل ہیں۔

بابر اعظم، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی واپسی کو ٹیم کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب محمد رضوان، فہیم اشرف، حسین طلعت، فیصل اکرم، وسیم جونیئر اور سعد مسعود کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق عثمان خان بیماری کے باعث زیر غور نہیں آئے جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے سبب تاحال ری ہیبلیٹیشن پروگرام کا حصہ ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے منتخب پاکستان ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، بابر اعظم، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، نسیم شاہ، روحیل نذیر، حارث رؤف، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شمائل حسین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ شائقین کو اس سیریز میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں