Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

پی ٹی سی ایل یوفون گروپ نے ٹیلی نار کی خریداری کیلئے فیزون کی منظوری دیدی

اسلام آباد( زبیر کسوری) کمپیٹیشن کمیشن اف پاکستان CCP کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل یو فون گروپ کی طرف سے غیر ملکی کمپنی ٹیلی نار کو خریدنے کے عمل کے حوالے سے فیز ون کی منظوری گزشتہ روز دے دی گئی ،

سی سی پی نے اس حوالے سے تمام تر کارروائی کو مکمل کر لی ہے، گزشتہ روز دونوں کمپنیوں کی انتظامیوں کو بھی اگاہ کر دیا گیا ہے ذرائعکے مطابق اس عمل سے اب یو موبائل فون، پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نور موبائل فون کے ایک کمپنی بننے کی طرف عملی طور پر اقدامات شروع ہو گئے

دونوں کمپنیوں کو فیز ٹو کیلئے مزید کارروائی اور دستاویزات مکمل کرنے کیلئے آگاہ کر دیا گیا ہے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اب بہت جلد کارروائی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ واضح رہے اس وقت یو فون پاکستان میں دو کروڑ 30 لاکھ جبکہ ٹیلی نار پاکستان میں تین کروڑ 40 لاکھ کسٹمر رکھتی ہے

جب یہ کمپنی ایک ہو جائے گی تو چھ کروڑ 70 لاکھ سے زائد موبائل فون صارفین ہو جائیں گے اس عمل سے پاکستان میں موبائل فون انڈسٹری میں مقابلہ بازی کے رحجان کو فروغ ملے گا اور کوریج مزید بہتر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں