ابوظہبی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل عاشورہ کے موقع پر 16 اور 17 جولائی کو دودن کیلئے بند رہینگے.
ان دو دنوں کے دوران، 9 اور 10 محرم کی مناسبت سے، ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانہ اور دبئی میں قونصلیٹ جنرل کوئی خدمات فراہم نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ایام عاشورہ کے موقع پر 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
یادرہے کہ خلیجی ممالک میں پاکستانی مشن مختلف خدمات پیش کرتے ہیں جن میں شناختی کارڈ کی تجدید، NICOPs کا اجرا اور پاسپورٹ کی تجدید شامل ہے۔




