Search
Close this search box.
جمعه ,24 جولائی ,2026ء

سعودی عرب نے پاکستانی کو کیوں سزائے موت دی؟وجہ جانئے

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی ایجسنی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کتاب گل نامی پاکستانی شہری کو منشیات اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔

وزارت داخلہ کے مطابق مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کی سزا سنائی تھی جس کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔

کتاب گل کی سزائے موت پر آج ریاض میں عمل درآمد کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں