Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کا پاکستانی نوجوانو ں پربدترین تشدد

مانچسٹر(نیوزڈیسک)مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس نے پاکستانی نوجوانو ں کوبدترین تشددکانشانہ بناڈالا .

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر ائیرپورٹ پر دوپاکستانی خاندانوں‌کے درمیان جھگڑا ہوا.

جھگڑے کے بعد ائیرپورٹ پر تعینات پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں اطراف کے نوجوانوں کو دبوچ لیا اور بدترین تشددکانشانہ بناڈالا.

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے ایک نوجوان کو زمین پر اوندھے منہ لٹایاہوا ہے اور منہ پر ٹھوکریں ماررہا ہے .

نوجوان کو ٹیزر گن سے بھی نشانہ بنایاگیا۔

نوجوان کی والدہ بیٹے کو بچانے کیلئے چیختی چلاتی رہیں مگر ظالم پولیس اہلکاروں نے ایک نہ سنی اوردونوں‌نوجوانوں‌پر مسلسل تشدد کرتے رہے۔

دوسری جانب پولیس اہلکاروں کا مؤقف ہے کہ نوجوانوں نے ہم پر حملہ کیا۔

واقعہ میں ملوث 4افراد کو گرفتارکرلیاگیا ہے جبکہ مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں‌۔

یہ بھی پڑھیں