بھارتی حکومت نے پاکستان کے پرچم سمیت پاک فوج سے اظہار محبت اور پاکستان کی حب الوطنی بیدار کرنے والی دیگر اشیا کی آن لائن فروخت پر ایمازون اور فلپ کارٹ سمیت دیگر پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری کردیے۔
بھارت کے مرکزی وزیر نے اپنی ایکس پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے شکایات کے بعد ایمازون، فلپ کارٹ، دی فلیگ کمپنی، یوبائے انڈیا، اٹسے اور دی فلیگ کارپوریشن کو پاکستانی پرچم سمیت دیگر پاکستان سے اظہار محبت کے لیے استعمال ہونے والی دیگر اشیا کی آن لائن فروخت پر نوٹسز بھجوا دیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام پلیٹ فارمز اور کمپنیوں کو فوری طور پر پاکستان پرچم سمیت وہاں کی دیگر مصنوعات کی تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے اور فروخت کرنے سے روک دیا۔
مرکزی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام پلیٹ فارمز کو بھارتی قوانین پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
