Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

شدید زلزلہ، زمین لرز کر رہ گئی ، شدت و مقام کیا ؟ جانئے

ترکیہ میں 5.8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے جنوب مغربی علاقے مارمارس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ترکیہ میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل کر محفوظ پناہ ڈھونڈنے لگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ایک 14 سالہ لڑکی اور 70 کے قریب لوگ زخمی ہوئے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کچھ افراد نے اپنی زندگی بچانے کیلئے اونچائی سے چھانگ لگائی ہے جس وجہ سے بھی وہ زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی بھی رہائشی علاقے میں عمارتوں کے تباہ ہونے کی کوئی اطلاعات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں