Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کی فرار ہونے کی کوشش، لیول ٹو سے چھلانگ لگا دی

اسلام آباد(اوصاف نیوز) انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر نے فرار ہونے کی کوشش میں لیول ٹو سے چھلانگ لگا کر زخمی ہوگیا۔راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مرزا نعمان سعید نے ایف آئی اے ہولڈنگ سے واش روم جانے کا بہانہ بنایا اور لیول ٹو سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

مسافر بیلٹ نمبر 2 کے قریب گر کر شدید زخمی ہوگیا جس پر پی اے اے میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر اسے ٹراما سینٹر منتقل کیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق مسافر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا طبی معائنہ ماہر ڈاکٹروں سے کرانے کا حکم دے دیا ہے

یہ بھی پڑھیں