Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

پاکستانی وفد آج تہران جارہا ہے، دیکھتے ہیں ایران سے معاہدہ ہوتا ہے یا نہیں، امریکی وزیرخارجہ

پاکستانی وفد تہران

پاکستانی وفد تہران پہنچنے جا رہا ہے جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق عالمی سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ مذاکرات میں کچھ مثبت اشارے سامنے آئے ہیں اور اب دیکھنا ہوگا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو پاتا ہے یا نہیں۔

واشنگٹن میں سوئیڈن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ نیٹو اجلاس میں فوجی تعیناتی اور خطے کی صورتحال پر بھی بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ٹول سسٹم کا قیام کسی بھی سفارتی معاہدے کو پیچیدہ اور ناقابل عمل بنا سکتا ہے۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور مختلف سفارتی چینلز کے ذریعے رابطے جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی وفد تہران روانہ ہو رہا ہے جہاں ممکنہ معاہدے سے متعلق اہم بات چیت متوقع ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ اتحادی ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا بعض نیٹو اتحادیوں کے رویے پر ناراض بھی ہے۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیح ہمیشہ سفارت کاری اور معاہدہ رہی ہے۔ اگر ایک اچھی ڈیل طے پا جاتی ہے تو یہ خطے کے لیے مثبت پیشرفت ہوگی۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ابھی حد سے زیادہ پُرامید ہونا قبل از وقت ہوگا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق پاکستانی وفد تہران کی آمد خطے میں سفارتی کوششوں کا اہم حصہ سمجھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں