تہران(اے بی این نیوز)ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے پر آج دستخط ہو جائیں گے۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری مؤقف میں کہا گیا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اتوار کے روز کسی بھی قسم کے معاہدے پر دستخط کا کوئی امکان موجود نہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی صدر کی جانب سے دیے گئے بیانات زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔
ایرانی فوجی ذرائع کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے معاہدے کی تقریب 14 جون کو رکھنے کا ذکر محض علامتی سیاسی پیغام ہے جس کا مقصد ذاتی تشہیر اور میڈیا توجہ حاصل کرنا ہے۔
تہران کا مؤقف ہے کہ اس نوعیت کے دعوے سنجیدہ سفارتی عمل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتوار 14جون موسم کی تازہ ترین صورتحال

