دنیا بھر میں اربوں افراد روزانہ مختلف معلومات، تفریح، تعلیم، خریداری اور رابطے کیلئے گوگل کا استعمال کرتے ہیں، تاہم اب سال 2026 کی نئی فہرست سامنے آگئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب نے ایک بار پھر دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی ویب سائٹ کا اعزاز برقرار رکھا۔ صارفین نے موسیقی، خبریں، تعلیمی ویڈیوز اور تفریحی مواد کیلئے یوٹیوب کا سب سے زیادہ استعمال کیا۔
فہرست میں دوسرے نمبر پر مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی رہا، جس نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی بڑھتی اہمیت ثابت کر دی۔ ماہرین کے مطابق لوگ تعلیم، تحقیق، مواد تخلیق کرنے اور روزمرہ مسائل کے حل کیلئے اے آئی ٹولز کا تیزی سے استعمال کر رہے ہیں۔
اسی طرح فیس بک اور انسٹاگرام بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سوشل میڈیا اب بھی صارفین کی زندگی کا اہم حصہ ہے۔
گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیزوں میں موسم سے متعلق معلومات بھی شامل رہیں، جبکہ آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم ایمیزون چھٹے نمبر پر رہا۔ حیران کن طور پر گوگل سرچ خود بھی اس فہرست میں شامل رہا۔
گوگل ٹرانسلیٹ آٹھویں نمبر پر رہا جبکہ واٹس ایپ ویب نے دفتری اور کاروباری استعمال کی وجہ سے نویں پوزیشن حاصل کی۔ فہرست میں دسویں نمبر پر گوگل کا جدید اے آئی ماڈل جیمنی شامل ہے، جو مستقبل میں انٹرنیٹ کی دنیا میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دے رہا ہے۔


