Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ صرف صدقے سے کام لیں اور نماز سے مدد طلب کریں۔ آزمائشی دن ابھی فی الحال چل رہے ہیں آگے بڑھنے کی بات تو بعد کی ہے ابھی خود کو مشکلات سے محفوظ کرنا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو آج شام تک جا کر ریلیف حاصل ہونا شروع ہو جائے گا آپ جس بھی پریشانی یا مشکل کو محسوس کر رہے تھے اُس کے لئے بس شام تک صبر کر لیں اور رسک نہ لیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کا ستارہ کافی دِنوں سے مسلسل بندش جیسی صورتحال کا شکار ہے جس کی وجہ سے خاص بہتری اور کامیابی نہیں مل رہی۔ اس لئے استخارہ کریں اور فوری صدقہ ضرور دیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اللہ نے چاہا توآج کچھ بہتری ملنے کی اُمید ہے اور آپکی جو پریشانی ہے وہ فوری نہ جائے گی اب ذہن کو صاف رکھ کر پرانے معاملات چھوڑ کر آگے بڑھنا ضروری ہو گیا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس بھی کوشش میں لگے ہیں اس میں فی الحال خاص کامیابی ملتی دکھائی نہیں دے رہی اسلئے آپ کو چاہئے کہ ابھی بڑا قدم نہ اٹھائیںاپنوںسے قدرے دوری بھی رکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں آپ کو انشاءاللہ اپنے مقاصد میں کامیابی ضرور ملے گی اور جو لوگ عرصہ دراز سے آپ کو خفیہ طریقے سے تنگ کر رہے تھے وہ اب بھاگ جائیںگے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں آپ کو کبھی بھی مایوسی نہیں ہو گی اب زائچہ بہتر ہو رہا ہے آپ کو آج ہی انشاءاللہ اندازہ ہو جائے گا اور جس طرف سے اُمید تھی وہ پوری ہو سکتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ جب تک اپنے معاملات ٹھیک نہیں کرینگے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے اپنے دِل کو قابو میں رکھیں۔ہر کام عمر کے حوالے سے اچھا لگتا ہے اور وہ بھی اپنے وقت پر ہو تو۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو فضول کاموں کا بہت شوق ہے یہ شوق آپکی عمر کھا گیا ہے اب تو توبہ کر لیں، سیدھے راستے پر آ جائیں تو آئندہ زندگی سنور جائے گی، قسمت بار بار ایسا موقع نہیں دیتی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اب نئی صورتحال سے واسطہ پڑےگا اور انشاءاللہ اس میں بہتری بھی ہے اب آپ کو خاص طور پر مالی فائدہ حاصل ہو گا اور جس مقصد کےلئے بھی رقم درکار ہو گی وہ میسر ہو جائےگی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو انشاءاللہ مشکل سے نکلنے میں مدد ملے گی اور جس کام کو بہت مشکل سمجھ رہے تھے وہ آسان ہو گا من پسند جگہ رشتے کی خواہش بھی پوری ہو گئی ہے جائز طریقے سے چلیں۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ نے بہت وقت مشکل میں کاٹا ہے اب خاص مہربانی حاصل ہو رہی ہے، مشکلات اب آسانیوں میں بدل رہی ہیں اور آج دوپہر سے ہی مستقبل کے حوالے سے بھی اہم خبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں