Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا گزارے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا گزارے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
زحل زائچے سے نکلے گا تو سکون آئے گا آپ فی الحال ضروری کاموں کو دیکھتے رہیں اور کوشش کریں کہ فضول معاملات سے دور رہا جا سکے خاص طور پر خاندانی سازشوں سے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
مریخ جب زائچے میں ہو تو لڑائی جھگڑے وغیرہ کا خدشہ بہت بڑھ جاتا ہے آپ کو آج احتیاط کے ساتھ چلنا ہو گا اور اُن معاملات سے دور رہیں جس میں خطرہ محسوس ہو۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صدقہ دیں اور روزانہ کی بنیاد پر آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ اِس وقت آپ کس قدر آزمائشی پوزیشن پر ہیں جو لوگ بھی ذرا سی بھی لاپرواہی کریں گے مشکل میں آ جائیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو تمام قسم کے حالات پر گہری نظر رکھنی ہو گی خاص طور پر تبدیلی کے معاملات میں اس میں ہی آپ کا فائدہ ہے جو لوگ لاپرواہی دکھائیں گے اچھا وقت ہاتھوں سے گنوا دینگے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جن مشکلات کا شکار ہیں وہ زیادہ تر آپ کی اپنی پیدا کردہ ہیں آپ پہلے اپنے تمام معاملات ٹھیک کریں پھر کوئی قدم اٹھائیں۔ آپ نے بہت سے غلط فیصلے کیے غور تو کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کے جو نصیب میں ہو گا وہ چل کر آپ تک ضرور آئے گا آپ سے صبری سے کام مت لیں اور ناجائز قسم کا کوئی قدم نہ اٹھائیں ورنہ وہ آپ کے گلے پڑ جائےگا خیال رہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کسی بھی طرح کی ٹینشن اپنے سر پر سوار مت کریں جو قسمت میں ہوتا ہے وہ تو ہو کر رہے گا اس وقت آپ صرف اپنے روزگار اور گھر پر توجہ دیں اس کی اشد ضرورت ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ پھر دوبارہ سیدھا راستہ چھوڑ کر غلط راستے پر چل پڑیں ہیں اچھی طرح غور کریں گے تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا اس وقت استخارے کی مدد سے کام لیں وہ بھی آج ہی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
دل کے معاملات ٹھیک کریں، اچھے بھلے پٹڑی پر چلتے چلتے ایک دم سے اُتر جاتے ہیں جسکی وجہ سے سارے کام فوری خراب ہو جاتے ہیں ابھی موقع ہے واپس آ جائیں تو بہتر ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ نے چاہا تو ایک نیا سلسلہ بننے جا رہا ہے آپ جس بھی مشکل کو بڑی محسوس کر رہے تھے وہ سمٹ کر چھوٹی سی رہ جائے گی اس وقت نحوست تیزی سے ختم ہونا شروع ہو گئی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک اہم خبر آج آپ کی مشکل کو حل کرنے میں بحکم مدد گار ہو گی جو لوگ بندش محسوس کر رہے تھے وہ آج صبح سے اس سے نکلنے میں کامیاب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کے دن بدلنا شروع ہو گئے ہیں اس کا اندازہ آج ہی ہو جائے گا جو لوگ عرصہ دراز سے کسی بھی بندش میں تھے اب وہ آزاد ہیں اور سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی شروع ہو گا.

یہ بھی پڑھیں