ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ بڑی خاموشی سے چلیں اپنے مقصد کی جانب اگر اوپن ہوئے تو کام خراب ہو سکتا ہے ان دنوں حسد کرنے والے گھیرے ہوئے ہیں آپ کو۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
صورتحال ابھی بھی آزمائشی سی چل رہی ہے آپ کو جس بھی طرح سے ممکن ہو اس کو گزرتا ہے اور اگر خاموشی صدقہ خیرات سے کام لیں گے تو آپ کے لئے زیادہ مناسب رہے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کاروباری حضرات کے لئے اچھا دن ہے مالی طور پر معاملات میں بہتری کی امید ہے اور جن لوگوں نے اپنے لئے کوئی نیا کام شروع کرنے کا سوچا ہے وہ بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج انہونی ہے کہ وہ کام ہو رہا ہے جس کے بارے میں کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا اور دل کو سکون ملے گا مایوسی کی کیفیت ختم ہو گی اور بند راستے اور مستقبل کے دروازے کھل رہے ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اچھا دن ہے اللہ نے چاہا تو وہ مشکل بھی حل ہو گی جو پریشان جو پریشان تھے اور روز گار کا مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے آج کا دن کئی حوالوں سے بڑا ہی ایم ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صدقہ روزانہ کی بنیاد پر دیں اس وقت اس کی اشد ضرورت ہے آپ بلا وجہ کسی انجانی سی بندش میں آ رہے ہیں ابھی وقت ہے بھاگ کر اس سے نکل جائیں گے تو بہتر ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اب اللہ پاک سے خاص مدد طلب کرنی ہے کیونکہ آپ کے ہاتھوں سب رشتے ضائع ہوتے جا رہے ہیں صرف اللہ ہی ہے جس نے ہمارا ساتھ نہیں چھوڑنا غور ضرور کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ صورہ حضر کی آخری تین آیات پڑھ کر گھر سے نکلا کریں تاکہ ہر طرح کی آفت سے بچا جا سکے اور زبان بند رکھیں یہ قابو میں نہیں ہے تو ہی مسئلے پیدا ہو رہے ہیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ ان معاملات مںی الجھے ہوئے ہیں جن کا آپ سے کوئی خاص تعلق نہیں ہے ان دنوں اپنی ذات کو دیکھیں بلا وجہ دوسروں کی وجہ سے پریشانیاں سر اٹھا سکتی ہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ اب اگر اپنی زندگی کے اہم فیصلے لے کر قدم اٹھا لیں گے تو ان شاءاللہ اس کے بارے شاندار نتائج حاصل کر سکیں گے آج اس کے لئے فوری آگے بڑھنے کی ضرورت ہو رہی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک اچھی آفر ملنے کا امکان اور جس طرف سے امید نہ تھی وہ بھی کام ہوتا ہوا دکھائی دے گا اس وقت مالی طور پر بھی ایک بڑا فائدہ آپ کی جانب بڑھ رہا ہے ان شاءاللہ۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صدقات دیئے رہیں حسب توفیق ضروری ہیں مخالفین سازشی دشمن اور ستاروں کی رجعت تنگ کر سکتی ہے ابھی دن اچھے نہیں ہیں آپ کے لئے آزمائش ہے۔



