Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو کافی دِنوں سے ایسے مسائل کا سامنا ہے جس میں سے نکلنا بڑا ہی مشکل لگ رہا تھا مگر آج زحل زائچے سے نکلے گا تو صورتحال بدل جائے گی، شام تک کا انتظار ہے بس۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ نے جن کےلئے زندگی میں بہت کچھ کیا وہی اب مخالفت پر اُتر آئے ہیں آپ کو اب خود ہی ان سے دور ہو جانا چاہئے اور آج کل میں ایسا سلسلہ بن جانے کی بڑی اُمید بھی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو جس مقصد کےلئے بھی رقم درکار ہو گی اُس میں کامیاب ہو سکتے ہیں اور جو لوگ آپ کےلئے مشکلات کھڑی کر رہے تھے وہ بھی آج سے ہی پیچھے ہٹ جانا شروع ہوںگے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
تبدیلی کےلئے اگر آپ نے ذہنی طور پر خود کو تیار نہیں کتا تو آگے چل کر مشکل ہو گی اس وقت آپ چاہ کر بھی اپنی پوزیشن پر برقرار نہیں رہ سکتے،اس لئے تیاری شروع کر لیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس بھی بات کو لے کر سخت پریشان ہیں اُس کا انشاءاللہ کوئی حل تو نکل آئے گا اور جو لوگ عرصہ دراز سے سکی بیماری کو لےکر پریشان تھے اُن کےلئے بھی اچھی خبر ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو مسلسل اختلاف کا سامنا ہے اب تو اپنے حق کےلئے بھی نہیں بول سکتے۔آپ جس کوشش میں ہیں اُس پر زیادہ اُمید نہ لگائیں اور چند دن خاموشی سے روزگار دیکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ چند دن صبح کو اپنا حصار بنا کر چلا کریں اور سورہ¿ فلک، الناس اور چاروں قل اگر پڑھ لئے جائیں تو زیادہ بہتر ہے۔ رسک مت لیں اور چند قوم خاموشی اختیار کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کا ستارہ ان دِنوں سخت مشکل میں ہے آپ کو مکمل بلاک کر کے رکھے ہوئے ہے اسلئے آپ کو چاہئے کہ روحانی طریقے سے اس سے نکلنے کی کوشش کریں،نماز کی پابندی ضروری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کافی عرصے سے اپنے گھر میں بیماری اور نحوست دیکھ رہے ہیں وہ اب انشاءاللہ اس سے نکلنا شروع ہو گئے ہیںچند دن بعد بس اور صبر کر لیں انشاءاللہ سب ٹھیک ہو جائےگا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
روزگار میں جس قدر محنت کر سکتے ہیں کر لیں ایسے دن کم ہی نصیب میں آتے ہیں اور جن افراد نے سرمایہ کاری کرنی ہے وہ کر سکتے ہیں آج ویسے کچھ مالی امداد بھی ہو سکتی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
نوکری کے حوالے سے معاملات اب بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ نئی نوکری کی تلاش بھی ختم ہو سکے گی اور جن لوگموں نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ بھی اب قدم اٹھا سکتے ہیں۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
زائچہ اپنی پوزیشن کو تبدیل کر رہا ہے آپ کو اب کافی معاملات میں بہتری ملنے کی امید ہے جو لوگ کسی بھی طرف امید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے اُن کےلئے خوشی کی خبر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں