ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی پریشانی بڑھ رہی ہے اور کسی جانب سے انجانی سی بندش وغیرہ کا شکار بھی ہو رہے ہیں اس لئے نظر اتاریں اور آج خود ہی دو قدم پیچھے کر لیں تو بہتر رہے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اب صورتحال میں جو تبدیلی رونما ہونے والی ہے اس پر گہری نظر رکھیں اور کوشش کریں کہ ماضی کی غلطیوں کو دوبارہ نہ دہرایا جائے ورنہ سخت پریشانیاں لا سکتی ہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو آج اپنے مالی معاملات میں قدرے بہتری کا سامنا ہے،جو مشکل کافی دِنوں سے تنگ کر رہی تھی اُس کا خاتمہ بھی ہونا شروع ہو گیا ہے آج شام تک اہم خبر بھی ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اللہ نے چاہا تو اب حالات تیزی سے بہتر ہوتے چلے جائیں گے اور جو لوگ بالکل ہی مایوس ہو چکے تھے آج کم سے کم اُن کا سانس تو بحال ہو گا اللہ کا شکر ادا کریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی لاپرواہی اپنی جگہ قائم ہے موبائل ہے اور آپ ہیں۔اس کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں ہے کیوں اپنا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں خدا کےلئے واپس اپنی طرف دیکھیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ اس وقت کسی قسم کی آفر کو قبول کر لیں گے، تھوڑا سا رسک لےکر قدم اٹھائینگے وہ کامیاب رہیں گے۔یاد رکھیں کہ قدرت یوں بار بار مواقع فراہم نہیں کرتی، شکر کریں آپ۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو کافی بڑی بندش وغیرہ کا سامنا ہے جو بہت سے معاملات کو خراب کیے ہوئے ہے آپ کو چاہئے کہ اس طرف توجہ دیں ورنہ بات اور بگڑے گی ، نماز کو بھی پکڑیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو جیسے کسی نے بلاک کر کے رکھ دیا ہے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ملتی ہے اور سخت مالی مشکلات کا سامنا بھی ہے اِس وقت صدقہ دینا اور نظر اتارنا ضروری ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جب تک دِل کے معاملات سے نہیں نکلیں گے ، واپس اپنے راستے پر نہیں آئینگے پریشانیاں اور مشکلات تنگ کرتی رہیں گی،نیت اور ارادے دونوں بالکل صاف کر لیں تو بہتر ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے آپ کو چاہئے کہ فوری طور پر اس سے دور ہو جائیں اور اپنا قبلہ بھی درست کر لیں ورنہ حالات خراب ہو کر قابو سے باہر ہونگے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جس بھی کوشش میں لگے ہیں اس میں آج کامیابی دکھائی دے رہی ہے اور مالی حالات بھی آپکے قابو میں آنا شروع ہو گئے ہیں، کچھ رقم بھی آج ملنے کی اُمید ہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جس بات کو لےکر کافی دِنوں سے پریشان تھے اُس کا حل تو سامنے آ سکتا ہے اگر آپ اس کو قبول کر لیں تو بڑی بات ہو گی ورنہ ابھی دن ایسے ہی گذریں گے پھر نہ کہنا خبر نہیں ہوئی۔


