Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

ٹریفک لائسنس کے اجراء کے حوالے سے اہم فیصلہ

ٹریفک لائسنس کے اجراء کے حوالے سے اہم فیصلہ

لاہور( نیوز ڈیسک) ٹریفک لائسنس کے اجراء کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ ٹریفک لائسنسوں میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی، اب لائسنس صرف میرٹ پر جاری کیے جائیں گے، لائسنسوں کے اجراء میں شکایات موصول ہونے پر متعلقہ ضلعی افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل صرف لائسنسنگ سینٹرز کے انچارج اور عملے کے خلاف کارروائی کی جارہی تھی، کرپشن کی شکایات پر عملے کے ذمہ دار سپروائزری افسران کے ساتھ ہیں، متعلقہ آر پی او لائسنسنگ انچارج اور عملے کے خلاف انکوائری کرے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے مطابق ٹریفک ہیڈ کوارٹر ڈسٹرکٹ آفیسر کے خلاف انکوائری کرے گا، ہیڈ آفس کنٹرول روم سے لائسنسنگ سینٹرز کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، صرف میرٹ پر جاری کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، لاہور سمیت پنجاب کے تمام ضلعی افسران کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں‌:ڈالر کی قیمت میں کمی، آج کے نئے ریٹ جاری

یہ بھی پڑھیں