Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

لنکا پریمیئر لیگ میں صاحبزادہ فرحان کی شاندار کامیابی

لنکا پریمیئر لیگ میں صاحبزادہ فرحان کی شاندار کامیابی

دمبولا(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان کی جارحانہ نصف سنچری بھی لنکا پریمیئر لیگ میں ان کی ٹیم دمبولا سِکسرز کو شکست سے نہ بچا سکی، جبکہ کینڈی رائلز نے 43 رنز سے کامیابی حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح اپنے نام کر لی۔

رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کینڈی رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ لاہیرو اڈارا نے 34 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کپتان اینجلو میتھیوز نے آخری اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ مضبوط بنایا۔

195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 74 رنز بنائے، جس میں 7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے دنیش چندیمل اور نیروشن ڈکویلا کے ساتھ اہم شراکتیں بھی قائم کیں۔

تاہم فرحان کے آؤٹ ہونے کے بعد دمبولا سِکسرز کی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار ہو گئی اور پوری ٹیم 151 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یوں کینڈی رائلز نے 43 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

کینڈی رائلز کے فاسٹ بولر نووان تھشارا نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں