Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

خوشخبری،ملازمین کی تنخواہوں اور سفری الاؤنس میں بڑا اضافہ

خوشخبری،ملازمین کی تنخواہوں اور سفری الاؤنس میں بڑا اضافہ

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ میں تمام صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور سفری الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے الگ سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور کنویلیسنٹ الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو 5000 سے بڑھا کر 5500 اور 7000 سے بڑھا کر 7500 کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بنیادی تنخواہ میں 7 فیصد عبوری اضافہ جاری کیا گیا ہے اور 2022 اور 2025 کے لیے پہلے سے دیئے گئے عبوری الاؤنسز کو موجودہ بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے نئے پے سکیلز جاری کیے گئے ہیں۔

حکومت نے ان اعلانات میں نیا پے سکیل چارٹ بھی جاری کیا ہے تاکہ ملازمین اپنے نئے پے سکیل پر نظرثانی کر سکیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی تنخواہ اور الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:خوشخبری،انفارمیشن گروپ میں نئی آسامیوں کی منظوری

یہ بھی پڑھیں