ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی جب تک روحانی قوتیں تیز نہ ہوں گی آگے بڑھنے میں دشواریاں رہیں گی آپ نماز پر توجہ دیں یا حیی ّ یا قیوم کا ورد کریں اور اپنے تمام سابقہ گناہوں سے توبہ بھی کر لیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج اچھا دن رہے گا جو بھی مسئلے مسائل ہیں ان میں نمایاں کمی آئے گی اور ایک من پسند کام بھی ہو جائیگا جو لوگ عرصہ دراز سے بیمار تھے وہ اب بہتری کی طرف ہی جائینگے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن مشکلات کا آپ شکار ہیں وہ کسی خاص قسم کی بندش کی وجہ سے تھی آپ کو اب کافی حد تک بہتری مل گئی ہے اور اُمید ہے آپ اب روزنہ کی بنیاد پر آگے بڑھتے جائیں گے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج آپ کی ضرورت غیبی انداز سے پوری ہونےکا امکان ہے البتہ اپنوں کےساتھ اختلافات والا خانہ بھی کھلا ہوا ہے اس معاملے میں غصے کے بجائے حکمت سے کام لینا ضروری ہو گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آہستہ چلیں بے صبری اور جلد بازی آپ کےلئے مشکلات ہی کھڑی کریں گی اور آپ کو کسی اختلاف کی طرف بھی لےجائیںگی اس وقت مالی صورتحال پر بھی خاص توجہ دیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اللہ نے چاہا تو اب بند راستے کھلنا شروع ہو گئے ہیں آپ کافی دِنوں سے جس طرح کی مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے آج اس میں فوری طور پر بریک لگ جائے گی۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج آپ کےلئے بڑا اچھا دن ہے آپ کو انشاءاللہ کسی غیر متوقع جگہ سے رقم کا حصول آسان ہو گا،کاروباری حضرات کے لئے اب نقصانات فائدے میں بدلنا شروع ہو جائینگے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ سچے دل سے توبہ کر کے اپنے پرانے راستے پر واپس آ جائیں اسی میں کامیابی لگتی ہے اور جن چکروں میں آپ پڑے ہوئے ہیں اُن سے باہر نکلیں اور زندگی کو سنجیدگی سے لیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
دل کا کہنا مان کر چلتے رہیں گے تو کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکیں گے آپ ان معاملات سے باہر نکلیں اگر زندگی میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ابھی صورتحال آپ کے حق میں نہیں ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
نئی صورتحال نئے معاملات سامنے آئینگے اور زندگی میں تبدیلی کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے آپکو ایک اچھا چانس مل رہا ہے اس سے فائدہ اٹھانے کا۔آپ کی توجہ درکار ہے بس۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اللہ آپ کی ہر مشکل آسان فرمائے آپ جس بھی قریشانی میں آج شام تک نکل سکیںگے اسکے واضح اشارے بھی مل رہے ہیں اور اولاد کے حوالے سے اہم فیصلے کا دن بھی ہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
نحوست کا کافی حد تک خاتمہ ہو گیا ہے آپ خود کو جس قسم کی جکڑن میں محسوس کررہے تھے اب اس سے نکل جائینگے اور آپ کو اب انشاءاللہ ذہنی سکون حاصل ہو گا۔




