اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار رکھنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر 80 روپے ، ڈیزل پر 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر لیوی برقرار ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر بھی 20 روپے 36 پیسے لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے 3 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے35 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرول کی قیمت میں بھی 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنےکا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

