Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

بڑی خبر، آزاد کشمیر انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی وضاحت جاری

بڑی خبر، آزاد کشمیر انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی وضاحت جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پریس ریلیز کو جعلی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان جاری نہیں کیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی جب کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا اعلان حقائق پر مبنی نہیں اور اس کا الیکشن کمیشن سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اس لیے اس حوالے سے گردش کرنے والی غیر تصدیق شدہ اطلاعات پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

الیکشن کمیشن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتخابات یا دیگر اہم قومی امور سے متعلق معلومات کے لیے صرف سرکاری اور مستند ذرائع پر انحصار کریں اور سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ خبروں سے گریز کریں۔

ترجمان کے مطابق جعلی پریس ریلیز اور گمراہ کن معلومات عوام میں پریشانی کا باعث بن سکتی ہیں لہٰذا شہری کسی بھی خبر یا اعلان کی تصدیق الیکشن کمیشن کے سرکاری ذرائع سے کریں۔

الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اس معاملے میں اس سے منسوب وائرل پریس ریلیز کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مزید پڑھیں‌:بجلی 10 گھنٹے تک بندش کا شیڈول جاری،صارفین کے لیے اہم اعلان

یہ بھی پڑھیں