کراچی (کامرس ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قدر مستحکم رہی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے سستا ہوگیا اور انٹر بینک میں ڈالر 277.97 روپے سے 277.96 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.68 روپے پر رہا، یورو 67 پیسے کی کمی سے 322.85 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.55 روپے کمی سے 380.10 روپے، یو اے ای درہم 1 پیسے کی کمی سے 76.77 روپے اور سعودی ریال کی قیمت 150 روپے کمی سے 570 روپے ہوگئی۔
ادھر اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مندی کے موڈ میں ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس 2320 پوائنٹس کی کمی سے 175802 پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ سیشن کے دوران انڈیکس 175790 تک گر گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 178123 پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی کا بڑا ایکشن،محمد نواز کے معاملے پر اہم پیش رفت

