اسلام آباد (نیوز ڈیسک) غیر ضروری آف لوڈنگ روکنے کے لیے ایف آئی اے کا نیا نظام نافذ کر دیا گیا۔
امیگریشن اختیارات کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے نئے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ تمام زونل دفاتر میں روانگی سے قبل سہولت کاری ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔ بیرون ملک روانگی سے قبل مسافروں کو امیگریشن رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
امیگریشن شکایات پر دو گھنٹے میں کارروائی کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ آف لوڈ کیے گئے ہر مسافر کو تحریری آف لوڈنگ پروفارما فراہم کرنا لازمی ہے۔
غیر قانونی آف لوڈنگ پر فوری اپیل کا حق، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کو ریفرل ممکن ہو گا۔ ایف آئی اے حکام کو مسافروں کے موبائل فون بھی چیک کرنے کی اجازت ہوگی۔
امیگریشن کلیئرنس کو تیز کرنے کے لیے ایک نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ جدید ایپ کے ذریعے کاؤنٹر پر پہنچنے سے پہلے مسافروں کے ڈیٹا کی تصدیق کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:بڑی خبر،کاسپرسکی کا خطرناک فشنگ حملے سے متعلق بڑا انکشاف


