Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

وزیراعظم کا اپنی کابینہ میں بڑے ردوبدل کا فیصلہ،اہم تبدیلیاں متوقع

وزیراعظم کا اپنی کابینہ میں بڑے ردوبدل کا فیصلہ،اہم تبدیلیاں متوقع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل پر مشاورت مکمل کر لی گئی ہے تاہم حتمی فیصلہ ایک ہفتے کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا، کابینہ میں نئے چہرے شامل کیے جائیں گے، وزراء کے قلمدان بھی تبدیل کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ، داخلہ اور اقتصادی ٹیم میں بھی اہم تبدیلیوں کے امکانات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو اقتصادی امور سے متعلق تمام وزارتوں کا وزیر انچارج مقرر کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن وزیراعظم کی منظوری کے بعد اگلے ہفتے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:آف لوڈنگ روکنے کے لیے ایف آئی اے کا نیا نظام نافذ

یہ بھی پڑھیں