Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

پاکستان آتے ہی ایک ماہ میں 6 ای چالان ہو گئے: صنم جنگ

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے بتایا ہے کہ مجھے پاکستان آئے ہوئے 1 ماہ ہو گیا ہے اس دوران مجھ پر 6 بار ڈرائیونگ کا جرمانہ لگ چکا ہے اور ایسی چیزوں پر بھی جرمانہ ہوا جو میں نے کی ہی نہیں۔

صنم جنگ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کراچی میں ای چالان سسٹم کے باعث پیش آنے والے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں 6 جرمانے ہونے پر ان کے والد بھی خاصے ناراض ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلا جرمانہ دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون پر بات کرنے کی وجہ سے ہوا، جسے انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس پر جرمانہ بنتا تھا۔

تاہم اداکارہ کے مطابق بعد ازاں ان پر ایسے جرمانے بھی عائد کیے گئے جن کا انہوں نے ارتکاب نہیں کیا، جن میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے کا چالان بھی شامل ہے۔

صنم جنگ نے کہا کہ وہ ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر گاڑی چلاتی ہیں، کیونکہ بیرونِ ملک رہنے کے باعث یہ ان کی مستقل عادت بن چکی ہے اور وہ سیٹ بیلٹ لگائے بغیر گاڑی اسٹارٹ بھی نہیں کرتیں۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ جن کاموں کا انہوں نے ارتکاب ہی نہیں کیا، ان پر بھی جرمانے کیوں کیے جا رہے ہیں، جبکہ اس صورتحال پر انہیں گھر میں ڈانٹ بھی سننا پڑ رہی ہے۔

مزید پڑھیں۔بجلی مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں