Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

بنوں اور اطراف میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 24 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے بنوں اور اطراف میں کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 24 خوارج ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 24 گھنٹوں میں بنوں اور اطراف میں فائرنگ کے تبادلوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 24 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ خوارج متعدد دہشتگرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں حالیہ دہشتگرد کارروائیوں اور خودکش دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری ہیں، دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز شروع کردیے ہیں، دہشتگردی کےخلاف جاری کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق وزیر اعظم نے بڑا حکم جاری کردیا

یہ بھی پڑھیں