Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

بھارت سے پاکستان میں داخل ہونیوالے دریائے چناب میں پانی کی مسلسل کمی

اسلام آ باد(نیوز ڈیسک) بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

واپڈا کے ڈیٹا میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ہیڈمرالہ کے مقام پردریائےچناب میں 4 روز کے دوران پانی کی آمد میں 21600کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جمعرات کوہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب میں پانی کی آمد 50300 کیوسک پرآگئی جب کہ4 روز قبل پانی کی آمد71ہزار 900کیوسک تھی۔

مزید پڑھیں۔دبئی جانے والوں کے لیے خوشخبری، نئی سہولت متعارف

یہ بھی پڑھیں