دبئی(نیوز ڈیسک) دبئی 5 سالہ ملٹی پل انٹری ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پانچ سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کی شرائط میں نرمی کرتے ہوئے غیر ملکی سیاحوں کے لیے ملک میں بار بار آمد کو مزید آسان بنا دیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی سہولت کے تحت ویزا ہولڈر کسی مقامی اسپانسر یا میزبان کے بغیر سال میں متعدد مرتبہ متحدہ عرب امارات کا سفر کر سکے گا۔ ہر مرتبہ ملک میں 90 دن تک قیام کی اجازت ہوگی، جبکہ ضرورت پڑنے پر اس مدت میں مزید 90 دن کی توسیع بھی ممکن ہوگی۔
حکام کے مطابق ایک کیلنڈر سال کے دوران مجموعی قیام 180 دن سے زیادہ نہیں ہو سکے گا۔
مزید پڑھیں۔تین مرتبہ میئر لندن منتخب ہونیوالے صادق خان کو تاحیات لارڈ بنانے کا اعلان

