ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کافی دِنوں سے مسلسل پریشانی میں چلے آ رہے ہیں او ابھی اس کو مزید دن لگ سکتے ہیں اس لئے صدقہ بھی دیں،اپنی نظر بھی اتاریں اور خاموشی سے دن گذاریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثتی امور یا کسی اور بات کو لے کر اپنوں کے ساتھ اختلافات کا خانہ بڑی شدت سے کھلا ہوا ہے بڑے محتاط انداز سے چلنا ہو گا اور آج تو خاموشی رکھیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنا صدقہ لازمی دیں الٹے سیدھے معاملات گلے پڑے ہوئے ہیں اور مخالفین بھی آپ پرگہری نظر جمائے ہوئے ہیں اندیشہ ہے کہ کوئی بات خراب نہ ہو جائے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
موجودہ ملازمت میں تبادلے کا مکان، نوکری میں بہتری اور غیر متوقع طور پر کسی جانب سے رقم کا حصول آسان ہو گا جو لوگ کاروباری ہیں ان کے لئے بھی فائدہ ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اللہ نے چاہا تو آپ کو اپنے معاملات میں آج خاطر خواہ بہتری ملنے کا امکان بھی ہے اور جس جگہ پر آس لگائی ہوئی تھی وہ بھی پوری ہوسکتی ہے نیت صاف رکھیں بس۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ انجانی سی بندش کا شکار لگتے ہیں صحت کا خانہ بھی کمزور ہے آپکی گھریلو زندگی میں ٹینشن بھی نظر آتی ہے آپ شاٹ کٹ راستہ بھی اختیار کرنا چاہتے ہیں یہ نہ کریں صرف صدقہ دیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی ایک خواہش اب پوری ہونے کے قریب ہے اور جن لوگوں سے کسی بات کا خطرہ تھا وہ ٹل چکا ہے اب آپ کو صرف اپنے روزگار کی طرف قدم بڑھانا ہو گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں جس کو زیادہ نہیں جانتے اس طرح کسی نقصان کا خطرہ ہے البتہ جو بھی پردہ غیب سے ملے اُس کو اپنے لئے انعام سمجھیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ اپنے دِل کو قابو میں رکھیں یہ ضرورت سے زیادہ ہی اوپن ہو رہا ہے اور آپ کو کسی مشکل میں ڈال سکتا ہے اِس وقت اور بھی کئی خطرات سر پر کھڑے ہیں خیال کریں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ نے اتنا کچھ گنوا دیا پھر بھی اپنے معاملات ٹھیک نہیں کر رہے اب دِنوں اگر اپنے خراب معاملات ٹھیک نہ کیے تو پھر مزید صورتحال خراب ہونے کا اندیشہ بھی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جس طرف سے اُمید لگا کر بیٹھے ہیں شاید وہ جگہ ہی ٹھیک نہیں ، آپ کو دھوکے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا اب بھی وقت ہے لوٹ آئیں، ابھی قسمت ساتھ دے رہی ہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اللہ سے خیر کی دُعا مانگیں آپ کیوں مایوس رہتے ہیں اس طرح تو صورتحال کبھی بھی ٹھیک نہیں ہو گی اور دشمن فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہو جائیں گے نماز سے مدد مانگیں۔



