ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج صبح سے آپ کے لئے اچھی خبروں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جو لوگ کسی بھی نیک مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے وہ انشاءاللہ اب اس
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اپنوں کی مخالفت اور مطب پرست لوگوں کو نقصان کا خطرہ ہے ان سے جس قدر ممکن ہو سکتا ہے دور ہو جائیں،آج کوئی آپ کو مالی طور پر پریشانی میں لا سکتا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو مسلسل اپنے معاملات میں بہتری ملنے کا امکان ہے۔آپ کو چاہئے کہ اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھائیں اور کسی بھی قسم کی آفر کو اپنے ہاتھوں سے مت جانے دیں،بڑا فائدہ ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اللہ نے چاہا تو زندگی میں اب بہتری کا عمل شروع ہو جائےگا عرصہ دراز سے آپ کو رکاوٹوں اور پریشانیوں کا سامنا تھا اب یہ ختم ہونے کے قریب ہیںاور نیا سلسلہ بھی بن رہا ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کے مسئلے اب تیزی سے ختم ہو رہے ہیں اور اپنے مقاصد میں کامیابی بھی شروع ہو گئی ہے اب حالات کے مطابق چلتے رہیںگے تو روزانہ کے حساب سے بہتری بھی ملتی ہی رہے گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جس کام سے رکنا چاہئے اُس سے تو باز نہیں آ رہے اور پھر بعد میں پچھتاتے بھی ہیں اس لئے ابھی موقع ہے جو بھی قدم اٹھائیں نہایت سوچ سمجھ کر اٹھائیں یہی بہتر ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اپنا صدقہ ابھی دیتے رہیں اور زبان کو ہر ممکن بند رکھیں۔اندرون خانہ سازشوں کا سلسلہ جاری ہے آپ کو بے حد محتاط انداز سے چلنا ہو گا اور اپنا حصار بھی بنا کر رکھنا ہو گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
صدقہ صدقہ اور صرف صدقہ آج کا یہ سبق کافی ہے زائچہ بالکل بلاک ہے اور سازشی لوگوں کی بدنظری کا شکار ہو گیا ہے۔ آپ کو اب چند یوم لگیںگے اس سے نکلنے میں انتظار کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
نحوست سے نکلنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے دو تین یوم میں مکمل آزادی حاصل کر لیں گے جن لوگوںنے ماضی میں سخت مالی مشکلات دیکھی ہیں وہ اب بہتری میں آ جائیںگے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج آپ کو کسی سلسلے میں آفر ملنے کی اُمید ہے جو لوگ کسی طرف سے پیسوں کی اُمید لگائے بیٹھے تھے اُن کو اچھی خبر مل سکتی ہے اور اولاد کے حوالے سے بھی معاملہ آگے بڑھے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج وہ فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے جو کرنا نہیں چا رہے تھے جو لوگ اپنے لئے کوئی نئی تبدیلی چاہتے ہیں وہ اب ایسا کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ویسے بھی اب یہاں مخالفت ہو رہی ہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو ان دِنوں ہر معاملہ پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے زائچہ اپنی پوزیشن کو تبدیل کر دیا ہے اور ممکن ہے کہ اس میں آپ کےلئے کافی کچھ ہو۔ آج شام تک ہی اندازہ ہو جائیگا۔


