Search
Close this search box.
منگل ,21 جولائی ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج کل بڑے محتاط انداز سے چلنا ہو گا۔زحل جب زائچے میں ہو تو بلاوجہ کی پریشانیاں اور ٹینشن لاتا ہے صدقہ بھی دیں اور اپنے معاملات سیدھے بھی رکھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن سے خطرہ تھا اب ٹکل چکا ہے بالکل بے فکر ہو کر اپنے مقاصد کی جانب بڑھیں اللہ مہربانی فرمائیں گے اور اُس مقام سے عطاءکریں گے جو آپ نے سوچا تک نہ تھا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کسی انجان کی باتوں میں آ کر خود کو مشکل میں نا ڈالیں۔اس وقت مالی طور پر نقصان برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اور مخالفین کو بھی اردگرد رکھا ہوا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک بار پھر صورتحال آپ کے حق میں بہتر ہو رہی ہے آپ کو چاہئے کہ اس سے پورا فائدہ اُٹھا لیں اور مستقبل کو بہتر بنا لیں تاکہ اب آگے بڑھنے میں مدد مل سکے، آج خاص دن ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس بھی مشکل میں ہیں اس سے نکلنے میں ابھی دو تین یوم لگ سکتے ہیں اس لئے آپکو چاہئے کہ ابھی صبر سے کام لیں اور سازشی لوگوں سے خود کو دور ہی رکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اندازے سے کام کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے آپ کو جس بھی کام میں مشکل آ رہی ہے اُُس کےلئے اگر استخارہ کر لینگے تو بہتر رہے گا آج ویسے شام تک ایک کام میں کامیابی مل سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ہر بات پر ٹینشن لینے کی کیا ضرورت ہے اللہ کی مرضی کے بغیر تو کچھ نہیں ہو سکتا پھر اب کس بات کو سر پر سوار کئے ہوئے ہیں اسلئے بے فکر ہو جائیں اور ہر معاملہ اللہ پر چھوڑ دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک مسئلے میں ابھی ٹینشن بڑھ رہی ہے اور اس میں اگر آپ سیدھے اور صاف چلے تو پھر ہی اس سے نکلنے میں کامیاب ہونگے آج تھوڑا سا مشکل دن لگتا ہے صدقہ دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کا دِل کسی ایک جگہ رہتا ہی نہیں ہے کس طرف جا رہے ہیں کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا، ہر روز تو محبت بدل جاتی ہے خود کو سنبھال کر رکھیں کیوں بلاوجہ خود کو مشکل میں ڈال رہے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ سے اپنے لئے خیر کی دُعا کریں مایوسی گناہ ہے اور آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ آپ کی پریشانی چھوٹی اور اللہ بہت بڑا ہے،انشاءاللہ ہر مشکل سے جلد نجات ملنے والی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کی ایک کوشش رنگ لائے گی آپ جس بھی مشکل میں تھے آج ہی اس سے آزاد ہوں گے اور جہاں اُمید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہو سکے گی کوئی خوشخبری بھی ہے آج۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو لوگ اللہ کو چھوڑ کر خود اپنی دھن میں لگے ہوئے ہیں وہ کیسے کامیاب ہونگے،توکل سے کام لیںتوبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کریں اور ان دِنوں خاص طور پر روزگار کو دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں