Search
Close this search box.
بدھ ,22 جولائی ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو اس وقت صرف روزگار پر توجہ دینی ہے اور تمام فضول کام چھوڑنے ہیں اگر آپ چاہتے ہیں کہ آگے بڑھا جائے اور دِل کو بھی ذرا لگام دے کر رکھیں تو بہتر ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کےلئے اب حالات پہلے سے زیادہ بہتری کی طرف جا رہے ہیں آپ کو بس اپنے دِل کو کنٹرول میں رکھنا ہو گا اسکی وجہ سے آپ مشکل میں آ سکتے ہیں یہ وارننگ ہے آپ کو۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنی پوزیشن کو ہر گز تبدیل نہ کریں اس وقت مالی طور پر نقصان کر بیٹھیں گے اور مخالفت بھی تنگ کرے گی، خاموشی سے چلتے رہیں گے تو فائدہ رہے گا یہ بے حد ضروری ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ان دِنوں آپ جس بھی مشکل میں ہیں انشاءاللہ نکلنے میں کامیاب ہو سکیں گے اور ضرورت بھی پردہ¿ غیب سے ضروری ہوتی دکھائی دے گی آج کچھ رقم ملنے کی بڑی اُمید ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس قدر لاپرواہ ہیں اندیشہ ہے کہ کسی بڑے نقصان سے دوچار نہ ہو جائیں ان دِنوں ویسے بھی مخالفت عروج پر ہے اور کچھ اپنے معاملات بھی ٹھیک نہیں ہیںغور تو کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کس طرف جا رہے ہیں کچھ اندازہ بھی ہے اِس وقت آپ کی عدم توجہ آپ کو کسی بڑی مشکل میں گرفتار کر سکتی ہے آپ کو چاہئے کہ فوری طور پر اپنے معاملات کو دیکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کسی قسم کی بدنظری کا شکار ہیں اور اس کی وجہ سے مسلسل رکاوٹوں کا سامنا ہے آپ کو چاہئے کہ اس طرف توجہ دیں، روحانی ذریعہ فوری طور پر اختیار کرنا ضروری ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
استخارے سے مدد لیں آپ کیوں بار بار بندش وغیرہ کا شکار ہو رہے ہیں اور یہ کس وجہ سے ہے۔ جب یہ معلوم ہو جائے گا تو اس کو توڑنے کی طرف توجہ دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو بار بار اپنے دِل کے معاملات پر کنٹرول کرنے کا کہا جا رہا ہے اس طرح تو آپ کسی بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں آج کا دن اس حوالے سے بے حد اہم رہے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو صرف اپنے اللہ کو راضی کرنا ہے اور وہ ہے سچی توبہ اور یہ بے حد ضروری ہے، کیونکہ قدرتی طور پر آپ کو رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا ہے تو بہ ان کو ٹھیک کرے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
انشاءاللہ مشکلات بھی تیزی سے کم ہو رہی ہیں،مالی معاملات بھی اب بہتری کی جانب جانے شروع ہیں آپ کی توجہ صرف اس طرف ہونا ضروری ہے بہت کچھ ملے گا۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
روزگار میں مسلسل مشکلات کا سامنا ہے اور لگتا ہے جیسے آپ بلاک ہو کر رہ گئے ہیں آپ فوری طور پر اس طرف غور کریں یا حیی ّ یا قیوم کا ورد کریں اور صدقہ بھی لازمی دیں۔

یہ بھی پڑھیں