Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

پاک سعودیہ کے درمیان اقتصادی تعاون پر اہم پیش رفت، وزرائے خزانہ کی ملاقات

پاک سعودیہ کے درمیان اقتصادی تعاون پر اہم پیش رفت، وزرائے خزانہ کی ملاقات

اسلام آباد ( اوصاف نیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر پیش رفت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں فریقین نے مستقبل میں بھی باقاعدہ مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں‌:انگلش کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ سےمتعلق اہم فیصلہ کر لیا

یہ بھی پڑھیں