Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

رونالڈو دنیا کے امیر ترین ایتھلیٹس میں شامل، فوربز کی نئی رپورٹ سامنے آگئی

لزبن: رونالڈو کی دولت میں ایک اور بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے امیر ترین ایتھلیٹس میں شامل ہو گئے ہیں۔ امریکی جریدے فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق رونالڈو کی مجموعی دولت تقریباً 1.2 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو مسلسل تیسرے سال دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ قرار پائے ہیں۔ گزشتہ 12 ماہ کے دوران انہوں نے تقریباً 300 ملین ڈالر آمدن حاصل کی، جو کھیلوں کی دنیا میں ایک غیر معمولی ریکارڈ تصور کی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رونالڈو کی دولت میں ہر منٹ اوسطاً 570 ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ایک لاکھ 62 ہزار 700 روپے بنتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رونالڈو کی مالی کامیابی صرف فٹبال تک محدود نہیں بلکہ ان کے مختلف کاروباری منصوبے، عالمی برانڈز کے ساتھ اشتہاری معاہدے، سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن اور دیگر سرمایہ کاریاں بھی ان کی دولت میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے کلب النصر میں شمولیت کے بعد رونالڈو کی آمدن میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 2025 میں معاہدے میں توسیع کے بعد ان کی سالانہ آمدن 200 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی، جو یورپ میں ان کی آخری چند سیزنز کی کمائی سے کہیں زیادہ ہے۔

دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ 2026 بھی فٹبال شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں لیونل میسی، جولین الواریز اور جوڈ بیلنگھم سمیت کئی کھلاڑی نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ تاہم مالی کامیابی کے میدان میں رونالڈو بدستور دنیا کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں