ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آزمائشی صورتحال برقرار ہے کوئی بھی کام اپنے انجام کو نہیںپہنچ رہا اب استخارے کی ضرورت پڑ سکتی ہے تاکہ رکاوٹ اور بندش کی اصل وجہ معلوم ہو سکے اور آج رات ہی کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اندرون خانہ سازش اور مخالفت کا سامنا ہے آپ بالکل بھی لاپرواہی نہ کریں اس طرح بڑے نقصان کا اندیشہ ہے اور بڑے جھگڑے سے بھی گذرنا پڑ سکتا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دِنوں لاپرواہی کا مظاہرہ جاری ہے صرف فضول کاموں میں لگے ہوئے ہیںاور ایک اچھے وقت کو مس کر رہے ہیں جو بعد میں جا کر صورتحال کو خراب کر سکتا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ جس پوزیشن میں بھی ہیں اس میں برقرار نہیں رہ سکتے اسلئے خود کو ذہنی طور پر تیار کر لیں آپ کو اس میں سے گذرنا ہے اور یہ دن آنے والے دِنوں کی پلاننگ کے ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کبوتر کی طرح آنکھیں بند نہ کریں حقیقت سامنے رکھ کر چلیں صرف پلان کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ آپ کو عملی قدم اٹھانا ہو گا اور دل کو مضبوط رکھ کر چلیں تو بہتر ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اس مشکل سے نکل گئے ہیں جس نے کافی دِنوں سے اپنے حصار میں لیا ہوا تھا اب حالات مختلف ہو رہے ہیں خاموشی سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اپنوں کو بھی خبر نہ ہو۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ روزانہ کسی نہ کسی مشکل و پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں جسکی وجہ سے آگے بڑھنے میں شدید مشکلات ہو رہی ہیں اور جو لوگ اللہ سے دور ہیں وہ بڑی سخت آزمائش میں ہیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
مسئلہ تو کوئی ایسا ہے جو حل ہونے کا نام نہیں لے رہا آپ کی شاید توجہ اُس جانب جا ہی نہیں رہی۔ استخارہ کر لیں اگر مشکل ہے تو پھر آپ کےلئے آسانی ہوسکتی ہے خیال کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے گھر کو پاک صاف کریں اور ذکر الٰہی کی محفل لازمی کروائیں جس قدر ذکر ِ اللہ ہو گا آپ کےلئے اتنا ہی فائدہ ہے۔نحوست اس سے بھاگ جائیگی اور راستے کھل جائینگے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ اتنے اچھے دِنوں سے بھی فائدہ نہیں اٹھا سکتے وہ پھر کب اپنے روزگار کے حوالے سے فائدہ اٹھائینگے اب تو پوزیشن دن بدن بحکم اللہ بہتر ہوتی چلی جا رہی ہے آپ توجہ دیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
روزگار نوری وغیرہ کے حوالے سے اچھا دن ہے۔آپ کی تلاش ختم ہو سکتی ہے اور جو لوگ آپ سے عدہ کر رہے ہیں اُمید ے کہ وہ اس میں کامیاب ہو جائیںگے اعتبار کر لیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
بعد نمازِ مغرب گھر سے باہر کم ہی نکلا کریں اور اپنی نظر بھی لازمی اتاریں آپ کا خون بہت ہلکا ہے اس وجہ سے بار بار جکڑن کا شکار ہو جاتے ہیں اِس کا پکا انتظام کرنا ہو گا۔

