اسلام آباد(نیوزڈیسک)چائے کی پتی کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ، درجہ دوم کا گھی 500 روپےتک تجاوز کرگیا،گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مختلف کمپنیوں نے اضافہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق درجہ دوم 12 کلو گھی کا ڈبہ 67 روپے اضافے سے 5837 روپے تک پہنچ گیا۔ایک کلو درجہ دوم گھی کی قیمت500 روپے تک پہنچ گئی ۔12 لٹر آئل کے پیک کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہو گیا جس سے قیمت 5960 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آئل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک لٹر آئل کی ہول سیل قیمت 497 روپے جبکہ پرچون قیمت 505 سے 510 روپے لٹر تک ہو گئی ہے۔دوسری جانب گرم مصالجات کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ موسم سرما شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں گرم مصالحوں کی مانگ میں اضافے کے پیش نظر قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ۔
وفاقی حکومت کا ایک او ر وار، چائے کی پتی بھی مہنگی، قیمت فی کلو1200 روپے مقرر



