Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

وفاقی حکومت کا ایک او ر وار، چائے کی پتی بھی مہنگی، قیمت فی کلو1200 روپے مقرر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے سہولیات کی تمام چیزیں ختم کرنے کے درپے ہوچکی ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے چائے بھی مہنگی کرتے ہوئے فی کلو قیمت 1200 روپے مقرر کردی۔

پتی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کیا گیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق پتی کی پرچون قیمت 1200 روپے فی کلو ہوگی اور درآمد و سپلائی پر اس کا اطلاق ہوگا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چائے کی پتی سپلائی اور درآمد کیلئے کم از کم پرچون قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

ایف بی آر نے چائے کی پتی کی درآمد و سپلائی کیلئے قیمت1200 روپے مقرر کردی۔چائے کی درآمد اور سپلائی پر سیلز ٹیکس اسی مقرر کردہ قیمت کے حساب سے وصول کیا جائے گا، اگر چائے ایف بی آر کی مقرر کردہ پرچون قیمت سے زائد قیمت پر درآمد یا سپلائی کی جائے گی تو اس صورت میں اس زائد قیمت پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چائے کی قیمت 1200 روپے فی کلو گرام مقرر کرنے سے مارکیٹ میں چائے کی پتی مزید مہنگی ہوجائے گی۔
یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کےمابین جھگڑا، متعددطلبہ زخمی

یہ بھی پڑھیں